:سوال
زید کہتا ہے کہ صبح کی نماز اگر ادانہ کی ہو تو بوقت خطبہ کے جائز ہے، اور عمر و کہتا ہے بوقت خطبہ کے جائز نہیں۔ ان دونوں میں کون حق پر ہے؟
:جواب
جو صاحب ترتیب نہیں اسے قضا نماز بھی خطبہ کے وقت ادا کرنی جائز نہیں کہ بعد کو بھی پڑھ سکتا ہے اور صاحب ترتیب کو وقتی نماز سے پہلے قضا کا ادا کرناضرور، ورنہ وقتی بھی نہ ہوگی ، ایسے شخص نے اگر ابھی قضائے فجر ادانہ کی اور خطبہ شروع ہو گیا تو اسے قضا پڑھنے سے ممانعت نہیں بلکہ ضرور ولازم ہے ورنہ جمعہ بھی نہ ہوگا، ہاں بلا عذر شرعی اتنی دیر لگانی کہ خاص خطبہ کے وقت پڑھنی پڑے اسے بھی جائز نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 144