:سوال
جس امام کو اس کے عقائد پوچھے جائیں اور وہ نہ بتائے تو اس کی اقتداء جائز ہے یا نہیں؟
:جواب
اپنا عقیدہ و مذهب دریافت کرنے پر نہ بتانے سے ظاہر یہی ہے کہ اس میں کچھ فساد ہے ورنہ دین بھی کچھ چھپانے کی چیز ہے، اس کی اقتداء ہرگز نہ کی جائے کہ بطلائِنِ نماز کا احتمال قوی ہے اور نماز اعظم فرائض اسلام سے ہے اس کے لئے سخت احتیاط مطلوب ۔
(ج6،ص575)
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 575