اکیلے نماز پڑھنے والے کا محراب یا در میں کھڑا ہونا کیسا؟
:سوال
امام کا محراب اور در(دو ستونوں کے بیچ )میں کھڑا ہونا کیسا؟ نیز مقتدیوں کادر میں کھڑے ہونے کا کیا حکم ہے؟
:جواب
 امام کا بے ضرورت محراب میں کھڑا ہونا کہ پاؤں محراب کے اندر ہوں یہ بھی مکروہ ہاں پاؤں باہر اور سجدہ محراب کے اندر ہو تو کراہت نہیں اور امام کا در میں کھڑا ہونا بھی مکروہ مگر اسی طرح پاؤں باہراور سجدہ در میں ہوتو کراہت نہیں۔
بشر طیکہ در کی کرسی بلند نہ ہو ورنہ اگر سجدہ کی جگہ پاؤں کے موضع ( جگہ ) سے چار گرہ سے زیاد اونچی ہوئی تو سرے سے نماز ہی نہیں ہوگی اور چار گرہ یا کم بلندی ممتاز ہوئی تو کراہت سے خالی نہیں ۔
مزید پڑھیں:آزاد عورت کے بدن میں کتنے اعضاء ستر ہیں؟
چار گرہ نصف ذراع ہے اور ذراع سے مراد ایک ہاتھ یعنی کہنی سے لے کر بڑی ( درمیانی ) انگلی کی نوک تک اور بے ضرورت مقتدیوں کا در میں صف قائم کرنا یہ سخت مکروہ کہ باعث قطع صف ہے اور قطع صف نا جائز ، ہاں اگر کثرت جماعت کے باعث جگہ میں تنگی ہو اس لئے مقتدی دراور میں اور امام محراب میں کھڑے ہوں تو کراہت نہیں یونہی اگر مینہ کے باعث پچھلی صف کے لوگ دروں میں کھڑے ہوں تو یہ ضرورت ہے و الضرورات تبيح المحظورات ( تحت ضرورت ممنوعات کو مباح کر دیتی ہے ) ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر6، صفحہ نمبر 131

مزید پڑھیں:مسجد کا محراب بالکل قبلہ رخ نہ ہو تو نماز کا حکم؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  اپنی موت کا کھانا زندگی میں پکا کر کھلا دینا کیسا؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top