:سوال
امام کا تنہا مسجد کے اندر والے حصے میں در کے اندر ( دوستونوں کے درمیان ) کھڑے ہو کر نماز پڑھانی کیسی ہے اور باہر کا صحن اندر کے صحن سے نیچا بھی ہو۔
:جواب
امام کو در میں کھڑا ہونا مکروہ ہے ۔۔ پھر امام و مقتدیان کا درجہ بدلا ہونا کہ امام درجہ مسقف میں ہے اور سب مقتدی صحن میں ، یہ دوسری کراہت ہے۔ ۔ پھر اگردر کی کرسی صحن سے بقد رامتیاز بلند ہوئی تو یہ تیسری کراہت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 38