:سوال
ایک شخص ایک مسجد میں فرض جماعت سے پڑھا کر تراویح بیس رکعت پڑھاتا ہے پھر وہی شخص دوسری مسجد میں تراویح بیس رکعت جماعت سے پڑھاتا ہے آیا یہ امامت اس کی صحیح ہے نہیں؟
: جواب
مذہب راجح میں امامت صحیح ہے تراویح ہو جاتی ہے مگر خلاف علماء و اختلاف تصحیح ومخالفت طریقہ متوارثہ سے بچنے کے لئے بے ضرورت اس سے احتراز کیا جائے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 463