:سوال
حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم صحابہ کرام علیہم الرضوان کو قرآن کیسے سیکھاتے تھے؟
:جواب
صحابه کرام دس دس آیتیں مع ان کے علم و عمل کے سیکھتے جب ان پر قادر ہو جاتے دس اور تعلیم فرماتے ، اسی طرح امیر المومنین عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے بارہ برس میں سورہ بقر حضور پر نورصلی اللہ تعالی علیہ وسلم سے پڑھی جب ختم فرمائی ایک اونٹ ذبح کیا ، عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہا نے آٹھ سال میں پڑھی کہ جس قدر تد برزائد دیر زائد۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 705