حضورﷺ کے نماز جنازہ کا بہت زیادہ اہتمام فرمانے کی وجہ؟
:سوال
حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نماز جنازہ کا بہت زیادہ اہتمام فرماتے ، اس کی کیا وجہ ہے؟
:جواب
خود نظیر ایمانی گواہ ہے کہ کروڑوں صلحاء واتقیاء کسی جنازہ کی نماز پڑھیں مگر وہ بات کہاں جو حضور اقدس صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے پڑھنے میں ہے، وہ برکات و درجات و مثوبات دوسرے کی نماز میں حاصل ہی نہیں ہوسکتیں، اور حضور صلی اللہ تعالی علیہ وسلم بہ نص قطعی قرآن عظیم( عزیز عليه ما عنتم حريص عليكم بالمؤمنین رؤف رحیم ہیں )کہ ہر مسلمان کی کلفت ( تکلیف) ان پر گراں، ایک ایک امتی کی بھلائی پر حریص ، ہر مومن پر نہایت نرم دل مہربان ۔ وہ کیونکر گوارا فرمائیں کہ دنیا میں ان کے تشریف رکھتے ہوئے مسلمان سخت منزل کا سفر کرے ان کی رحمت ان کی برکت کا توشہ اس کے ساتھ نہ ہو۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 301

مزید پڑھیں:نماز جنازہ کی تکرار کے ممنوع ہونے کی وجہ
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  عذر کی وجہ سے نماز جنازہ مسجد میں پڑھنا

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top