:سوال
اگر کسی شخص کی بہت نمازیں قضا ہوگئی ہیں یا اس نے دیر سے نماز شروع کی تو اس کو کیا کرنا چاہئے کہ اس کی پچھلی نمازیں پوری ہو جا ئیں؟
:جواب
ان نمازوں کی قضا کرے جس قدر روز پڑھ سکے اسی قدر بہتر ہے مثلاً دس دن کی روز پڑھے یا آٹھ کی یا یا سات کی اور چاہے ایک وقت میں پڑھے یا متفرق اوقات میں ، اور ہر باریوں نیت کرے کہ سب میں میں پہلی وہ نماز مجھ سے قضا ہوئی ، جب ایک پڑھ لی پھر یوں نیت کرے یعنی اب جو باقیوں میں پہلی ہے، اخیر تک اتنی پڑھے کہ اب اس پر قضا باقی رہنے کا گمان نہ رہے، قضا ہر روز کی صرف بیس رکعت ہے۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 162