بے نمازی کی نماز جنازہ نہ پڑھنا کیسا ہے؟
:سوال
بے نمازی کی نماز جنازہ نہ پڑھنا کیسا ہے؟
:جواب
ایمان وقیح عقائد کے بعد جملہ حق اللہ میں سب سے اہم واعظم نماز ہے جمعہ وعیدین یا بلا پابندی پنجگانہ پڑھنا ہر گز نجات کا ذمہ دار نہیں ، جس نے قصداً ایک وقت کی چھوڑی ہزاروں برس جہنم میں رہنے کا مستحق ہوا، جب تک تو بہ نہ کرے اور اس کی قضا نہ کرلے مسلمان اگر زندگی میں اسے یکلخت چھوڑ دیں ، اس سے بات نہ کریں، اس کے پاس نہ بیٹھیں تو ضرور وہ اس کا سزاوار ( حقدار ) ہے ۔ مگر بعد موت ہر سنی صحیح العقیدہ کو غسل و کفن دینا، اس کے جنازے کی نماز پڑھنا الا ما استثنی ليس هذا منهم (سوائے وہ جن کا استثناء کیا گیا ہے اور یہ ان میں سے نہیں) فرض قطعی علی الکفایہ ہے۔
مزید پڑھیں:نماز میں آنکھیں بند کرنا کیسا ہے؟
اگر سب چھوڑ دیں جن جن کو اطلاع تھی سب گنہ گار و تارک فرض ومستحق عذاب ہوں گے، جس نے تین مسلمانوں کو بے نماز دفن کر دیا فاسق، مرتکب کبیرہ، مستوجب سزائے شدید ہوا ، بے نماز کہ نماز کو شرط جانتا ہو اس کی تحقیر نہ کرتا ہوا گر چہ نفس و شیطان کے پھندے میں آکر نہ – پڑھتا ہو مرتکب کبائر ہے، مستحق عذاب نا ر ہے، مگر کافر نہیں باغی نہیں ، ڈاکو نہیں ، ایک تباہ کار مسلمان ہے۔ ( مزید ایک مقام پر فرماتے ہیں ) لا الہ الا اللہ مسلمان اگر چہ بے نماز ہو اس کے جنازے کی نماز مسلمانوں پر فرض ہے۔ اگر کوئی نہ پڑھے گا جتنوں کو خبر ہو سب گنہ گارو تارک فرض رہیں گے، ہاں اگر زجر کے لئے علماء خود نہ پڑھیں دوسروں سے پڑھا دیں تو بیجا نہیں، اور اگر ان کے نہ پڑھنے سے اور بھی کوئی نہ پڑھے یا ان کو بھی منع کریں تو یہ علماء سحق عذاب نار ہوں گے، بلکہ جہال سے زیادہ۔

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر9، صفحہ نمبر 158 تا 162

READ MORE  نماز جنازہ میں سلام کے بعد ہاتھ چھوڑنا چاہئے یا پہلے
مزید پڑھیں:کن مسلمانوں کی نماز جنازہ نہیں پڑھی جائے گی ؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top