بالغ کا نابالغ کی نفلی امامت میں قرآن سننا کیسا؟
:سوال
رمضان شریف میں نابالغ لڑکوں کے پیچھے دن میں دو تین بالغ حافظ و غیر ہا نماز کے اندر قرآن مجید سنتے ہیں یہ امر مشروع ہے یا نہیں ؟ بظا ہر کتب فقہ سے مفہوم ہوتا ہے کہ دن کے نوافل میں آہستہ پڑھنا واجب ہے۔
:جواب
یہ امر بالاتفاق نا مشروع و ممنوع ہے مذہب صحیح پر تو اس لئے کہ وہ جماعت باطل ہے لان نفل البالغ مضمون فلا يصح بناء الا قوی علی الاضعف ( کیونکہ بالغ کے نوافل اس کے ذمہ لازم ہو جاتے ہیں لہذا اقوی کی بناء اضعف پر صحیح نہیں )۔ اور مذہب ضعیف پر اس لئے کہ دن کے نفل میں اخفا واجب ہے ۔ حدیث میں ہے” صلوة النهار عجما ” ترجمہ : دن کی نماز ستری ہے۔
(الہدایہ ،ج 1 ،ص 96 ،مکتبہ عربیہ ،کراچی )

بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر7، صفحہ نمبر 444

مزید پڑھیں:نماز ضحی کون سی نماز ہے؟
نوٹ: اس فتوی کو مزید تفصیل سے پڑھنے کے لیے نیچے دیئے گئے لنک پر کلک کریں۔
READ MORE  مال تجارت پر ایک دفعہ زکوۃ ہوگی یا ہر سال؟

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top