:سوال
فجر کی سنتیں قضا ہو جا ئیں تو کس وقت ادا کرے؟
:جواب
اگر مع فرض قضا ہوئی ہوں تو ضحوہ کبری آنے تک ان کی قضا ہے اس کے بعد نہیں، اور اگر فرض پڑھ لئے سنتیں رہ گئی ہیں تو بعد بلندی آفتاب ان کا پڑھ لینا مستحب ہے قبل طلوع روا نہیں۔
بحوالہ فتاوی رضویہ: جلد نمبر8، صفحہ نمبر 145